مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ قطر اور عمان کے دورے کے بعد انجام پذیر ہوا ہے ایرانی وزير خارجہ اس سفر میں امارات کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1307124
آپ کا تبصرہ